Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج : مریضہ کی ہلاکت پر طبی عملے کےخلاف تحقیقات

ریاض۔۔۔ الخرج کمشنری میں شاہ خالد جنرل اسپتال کے طبی عملے کے سفر پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ عملے پر الزام تھا کہ طبی غلطی کی وجہ سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔ الوطن اخبار کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ خاتون کی ہلاکت طبی غلطی کی وجہ سے نہیں ہوئی تاہم کمیٹی کی رپورٹ آنے تک عملے کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے ۔ اسپتا ل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیا ن میں مزید کہا گیا تھا کہ الخرج جنرل اسپتال میں ہلاک ہونے والی خاتون کے لواحقین نے دعوی کیا تھا کہ طبی غلطی کے باعث خاتون جان سے گئی ۔ لواحقین کی شکایت پر طبی غلطیوں کو جانچنے والی کمیٹی کو مقدمہ ارسال کر دیا گیا ہے جہاں سے تحقیقاتی ٹیم مقرر کی گئی ہے ۔ ٹیم معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لیکراپنا نتیجہ پیش کرے گی جس کے بعد عملے کے بارے میں فیصلہ کیاجائے گا ۔ اسپتال انتظامیہ نے مزید یقین دلایا کہ مذکورہ عملہ اسپتال میں ہی موجود ہے سوشل میڈیا پر جو کہا جارہا وہ غلط ہے ۔ عملے کے سفر پر عارضی پابندی عائد ہے اور وہ معاملے کے ختم ہونے یعنی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک بیرون مملکت سفرنہیں کر سکیں گے ۔ 
 

شیئر: