Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین ایمرجنگ کپ : سری لنکا نے ہندکو ہرا کرٹائٹل جیت لیا

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلے جانیوالے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ کرکٹ کپ کے فائنل میں سری لنکا نے ہند کو دلچسپ مقابلے کے بعد3رنز سے شکست دے دی۔ ایمرجنگ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے، جس میں کمینڈو مینڈس کے 61 اور بویاگوڈا کے 54 رنز نمایاں تھے، انکت راجپوت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ہند کی ایمرجنگ کرکٹ ٹیم 9 وکٹوں پر 267 رنز تک محدود رہی۔ جیانت یادیو نے 71 رنز اسکور کئے، سری لنکا کے گونارتنے نے 3 جبکہ امبولڈینیا اور جیاسوریا نے2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: