Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترکی نے عراقی احتجاج مسترد کردیا

استنبول۔۔۔ترکی نے عراق میں کرد تنظیم ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری پر عراقی حکومت کا احتجاج مسترد کردیا اور کہا کہ عراق میں کرد تنظیم کے ٹھکانوں پرفضائی حملے جاری رکھیں گے۔ترک وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں کرد دہشتگردوں کیخلاف حملے جاری رکھے جائیں گے۔عراق کا کردوں کیخلاف ترک فوج کی کارروائی پر اعتراض اور احتجاج بلا جواز ہے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل عراق نے بغداد میں تعینات ترک سفیر کوطلب کرکے ترک فوج کی فضائی کارروائیوں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے ان فضائی حملوں کو عراق کی خود مختاری پرحملہ قرار دیا تھا۔

شیئر: