Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آندھرا : نئی ریلوے لائن کیلئے اہم کا کام

حیدرآباد۔۔۔ آندھراپردیش کے عوام بالخصوص اضلا ع گنٹور،پرکاشم اورنیلور کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی خواہشات کی تکمیل کیلئے ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے شروع کردہ ندی کوڑی۔سری کلاہستی نئی ریلوے لائن پروجیکٹ جو اب تک ریلوے کے نقشہ پر نہیں آپایا، کے آغاز کے بعد آندھراپردیش کے گنٹور اور تروپتی شہروں کے درمیان اہم رابطہ بن جائیگا۔اس پروجیکٹ کی منظوری 2011-12میں 2289کروڑ روپے کے تخمینی مصارف سے 309کلومیٹر کیلئے کی گئی تھی ۔اس سے معاشی خوشحالی اور اس علاقہ میں نئی صبح اور منزل ہوگی ۔ریلوے کے اقدام سے حکومت اے پی کے تعاون کی تکمیل ہوئی ہے۔ہندوستانی ریلویز اور ریاستی حکومت اسکے پروجیکٹ کے 50-50فیصد مصارف برداشت کر رہے ہیں ۔ریاستی حکومت کے نئی ریلوے لائن کیلئے مفت اراضی فراہم کی ہے۔ندی کوڑی-سر ی کلا ہستی ریل لائن کے پروجیکٹ سے اے پی کے گنٹور اور تروپتی کے درمیا ن اہم رابطہ ہوسکے گا۔اس طرح یہ دونوں شہری مراکز کا یہ مختصرراستہ ہوجائیگا۔اس لائن کے ذریعہ گنٹورضلع کے صنعتی علاقہ سے ریاست کے دیگر مقامات تک مال برداری کی منتقلی کے امکانات میںبہتری ہوگی ۔ساتھ ہی مسافرین کیلئے بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت ہوسکے گی۔اس پروجیکٹ کے ذریعہ ضلع گنٹورکے ندی کوڑی میں سکندرآباد-گنٹور برانچ لائن اور ضلع چتور کے سری کلاہستی کی گڈور-رینی گنٹہ مین لائن کومربوط کرنا اس پروجیکٹ کا مقصد ہے اور توقع ہے کہ اس سے اے پی کے3 اضلاع کے تقریباً 20لاکھ افراد کو فائدہ مل سکے گا۔
 

شیئر: