Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال 2025 میں صارفین میں سب سے زیادہ مقبول سمارٹ فونز کون سے تھے؟

دلچسپ طور پر اس فہرست میں تین فور جی فونز بھی شامل ہیں (فوٹو: پکسابے)
سال 2025 کے اختتام پر گزشتہ 12 ماہ کے دوران سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے 20 سمارٹ فونز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔
ویب سائٹ ’جی ایس ایم ایرینا‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں نومبر 2024 میں لانچ ہونے والے فونز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس فہرست کے مطابق ’سام سنگ گلیکسی ایس 25‘ الٹرا واضح برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ ’آئی فون 17 پرو میکس‘ ٹاپ فائیو میں شامل رہا۔ مڈ رینج (درمیانی قیمت) کے فونز میں ’سام سنگ گلیکسی اے 56‘ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اے سیریز کے دیگر ماڈلز بھی نمایاں رہے۔
دلچسپ طور پر اس فہرست میں تین فور جی فونز بھی شامل ہیں جن میں ’گلیکسی اے 16‘، ’ریڈمی نوٹ 14 فور جی‘ اور ’انفینکس ہاٹ 50 پرو پلس‘ بھی شامل ہیں جو صارفین کی بدلتی ترجیحات کی عکاسی کرتے ہیں۔
’پوکو ایکس سیون پرو‘ نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے توجہ حاصل کی جبکہ ’سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج‘ اور ’آئی فون 17 ایئر‘ کی شمولیت غیر متوقع رہی حالانکہ ان کی فروخت کم بتائی جا رہی ہے۔
فہرست میں چھوٹے سائز کے فونز میں صرف ’سام سنگ گلیکسی ایس 25‘ شامل رہا جو ظاہر کرتا ہے کہ زیادہ تر صارفین بڑی سکرین کے فونز کو ترجیح دے رہے ہیں۔

فہرست میں چھوٹے سائز کے فونز میں صرف ’سام سنگ گلیکسی ایس 25‘ شامل رہا (فوٹو: پکسابے)

ٹاپ 20 موبائل فون

سال 2025 میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے سمارٹ فونز کی فہرست میں ’سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ’سام سنگ گلیکسی اے 56‘ دوسرے اور ’پوکو ایکس 7 پرو‘ تیسرے نمبر پر رہے۔
اسی طرح سے ’سام سنگ گلیکسی ایس 25‘ چوتھے اور ’ایپل آئی فون 17 پرو میکس‘ پانچویں نمبر پر رہے۔ فہرست میں ’سام سنگ گلیکسی اے 36‘ چھٹے، ’ون پلس 13‘ ساتویں، ’شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو فائیو جی‘ آٹھویں اور ’سام سنگ گلیکسی اے 16‘ نویں نمبر پر ہیں۔
دسویں نمبر پر ’ایپل آئی فون 16 ای‘ موجود رہا جبکہ ’آنر ایکس 9 سی‘ گیارہویں اور ’شاؤمی 15 الٹرا‘ بارہویں پوزیشن پر رہے۔ اسی طرح ’شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 فور جی‘ تیرہویں، ’سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج‘ 14ویں، ’شاؤمی ریڈمی نوٹ 14 پرو پلس فائیو جی‘ پندرہویں، ’ٹیکنو کیمون 40 پرو فائیو جی‘ سولہویں اور ’انفینکس ہاٹ 50 پرو پلس فور جی‘ سترہویں نمبر پر رہے۔
فہرست کے آخر میں ’ایپل آئی فون 17 ایئر‘ اٹھارویں، ’شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو‘ انیسویں اور ’ویوو آئی کیو او او 13‘ بیسویں نمبر پر موجود رہا۔

شیئر: