Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کی میزبانی کیسے بھولوں

مدینہ منورہ ۔۔۔ خادم حرمین شریفین عمرہ حج و زیارت پروگرام کے تحت ارض مقدس آنے والے 65سالہ محمد آدم نے کہا کہ امسال شاہ سلمان کی ضیافت میں عمرہ و زیارت کی سعادت نصیب ہوئی۔ انکا یہ احسان کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ محمد آدم نے بتایا کہ وہ پادری تھے۔ انہوں نے زامبیا میں 20برس سے زیادہ عرصے تک پادری کی حیثیت سے عیسائیت کا پرچار کیا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں حلقہ بگوش اسلام ہونے کی توفیق عطا کی۔ اب وہ اسلام کے مبلغ ہیں۔ ان کے ہاتھ پر 2ہزار افراد حلقہ بگوش اسلام ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 9کا تعلق انکے سابقہ مذہب سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے 30برس تک مختلف علاقوں میں پادری کے طورپر کام کیا۔ میں عیسائیت پر ایم فل کئے ہوئے ہوں۔

               

شیئر: