Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت پر امریکی کانگریس کے ارکان کے الزامات غلط ہیں، پاکستان علماءکونسل

ریاض۔۔۔ پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ محمود طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب پر امریکی کانگریس کے ارکان کے الزامات سراسر غلط ہیں۔ 127ممالک کی نمائندہ ، 1200سے زیادہ شخصیات نے سعودی عرب او راس کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب حرمین شریفین او رمشاعر مقدسہ کی سرزمین ہے۔ یہاں ہمارا قبلہ واقع ہے۔ ہمارے دل اس کے لئے دھڑکتے ہیں۔ ہم کسی بھی طاقت کو مملکت پر جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے۔ مشکوک عناصر کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں۔ مملکت اور اس کی قیادت سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ امریکی سینیٹ کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔ اسے سعودی عرب کے داخلی امور میں کھلی مداخلت مانتے ہیں۔ امریکی سینیٹ نے یہ مداخلت بین الاقوامی معاہدوں اور روایات کی خلاف ورزی کر کے کی ہے۔ علامہ اشرفی نے کہا کہ مسلم دنیا ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی سعودی عرب موثر اور قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام اور اس کے علماءہر طرح سے سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ 

شیئر: