Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکا کا فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے پر غور

دوحہ۔۔۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ترکی کے ہم منصب رجب طیب اردوان کو بتایا ہے کہ امریکہ اپنے ملک میں مقیم ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی حوالگی پر غور کر رہا ہے۔ترک وزیر خارجہ میولو چائوش اوگلو نے جی 20 اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ارجنٹینا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے رجب طیب اردوان کو کہا کہ وہ فتح اللہ گولن اور دیگر افراد کی حوالگی پر کام کررہا۔واضح رہے کہ ترک حکومت ایک طویل عرصے سے ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کا منصوبہ بنانے والے ترک مبلغ فتح اللہ گولن کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے، جو تقریباً 2 دہائیوں سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کرکے امریکہ میں رہائش پذیر ہیں۔
 

شیئر: