Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی بہترین مگر بدمزاج کھلاڑی ہیں، نصیر الدین شاہ

 
ممبئی:ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی جہاں عمدہ بیٹنگ کیلئے کرکٹ مداحوں میں نہایت مقبول ہیں، وہیں اپنے مزاج کے حوالے سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کپتان ٹم پین سے ان کی منہ ماری کی خبریں ابھی چل رہی تھیں کہ معروف اداکار نصیرالدین شاہ بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے ویرات کوہلی کو ’’سب سے بدمزاج کھلاڑی‘‘قرار دے دیا ۔سوشل میڈیا پر ایک بیان میں نصیرالدین شاہ کا کہنا ہے کہ ”ویرات کوہلی نہ صرف دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں بلکہ سب سے بدمزاج کھلاڑی بھی ہیں،کرکٹ میں ان کی کارکردگی ان کے تکبر اور برے رویے کی وجہ سے پس منظر میں چلی جاتی ہے۔ ساتھ ہی اداکار نے کوہلی کے ایک بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ” اور ہاں میراملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں“۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ایک ویڈیو میں ویرات کوہلی اپنے ایک مداح کے ان ریمارکس پرکہ ”وہ موجودہ ہندوستانی کھلاڑیوں سے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو پسند کرتا ہے“ پر آگ بگولہ ہوگئے تھے اور جواب میں کہا تھا کہ جو غیرملکی کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں انہیں ہند چھوڑ دینا چاہئے“۔نصیر الدین شاہ نے کوہلی کی وہی بات یاد دلائی ہے ۔اداکار کے اس بیان پر ملاجلا ردعمل سامنے آیا ہے، بعض کاکہنا تھا کہ موجودہ کرکٹ میں اس قسم کا جارح مزاج ضروری ہے جبکہ کچھ لوگوں نے نصیرالدین شاہ سے اتفاق کرتے ہوئے کوہلی پر تنقید کی ہے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: