Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سال رواں کا آخری سپرمون‘ مشتری سیارے کا نظارہ بھی دیکھا جائے گا

مشتری سیارہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
جدہ کی فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے’ جمعہ 5 دسمبر کی صبح منفرد فلکیاتی نظارہ دیکھنے میں آئے گا، مشتری سیارہ خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا جس کا مشاہدہ دوربین کے بغیر بھی ممکن ہوگا۔
فلکیاتی سوسائٹی  کے ایکس اکاونٹ کے مطابق مکہ کے وقت کے مطابق صبح تین بجکر نو منٹ پر یہ منفرد نظارہ دیکھا جا سکے گا۔
مشتری، چاند اور زھرہ کے بعد تیسرا بڑا سیارہ ہے جو سفیدی مائل پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔
علاوہ ازیں جمعرا ت کی رات سعودی عرب کے آسمان پر سال رواں کے آخری سپرمون کا نظارہ کیا گیا  قربت کے باعث اس کی جسامت عام چاند سے بڑی تھی۔
فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے’سپرمون کا حجم بدر (14 ویں کا چاند) سے 7 سے 8 فیصد بڑا اور 15 سے 16 فیصد زیادہ روشن ہے۔‘
 سپرمون اس وقت ہوتا ہے جب پورا چاند زمین کے گرد اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے مقررہ پوائنٹ کے قریب پہنچ جاتا ہے اور زمین کا چاند سے فاصلہ کم ہوجاتا ہے جو تقریبا 357219 کلو میٹر ہوگا۔

 

شیئر: