کراچی میں اماراتی خاتون آرٹسٹ عرب ثقافت کو نہایت نفاست اور فنکارانہ انداز میں پیش کرکے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی تقریب کو چار چاند لگا دیے، اُردو نیوز سے گفتگو میں سلمیٰ الکعبی نے کہا کہ عربی ثقافت اپنی تہذیبی خوب صورتی اور روایتی رنگوں کی وجہ سے دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، اور وہ چاہتی ہیں کہ پاکستان میں لوگ اس ثقافت کے اصل رنگ، روایت اور ہنر سے زیادہ قریب ہو سکیں۔ مزید تفصیلات بتارہے ہیں کراچی سے اردو نیوز سے نامہ نگار زین علی۔