Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے السویدی پارک میں فلپائنی ثقافتی ایونٹ کا آغاز

گلوبل ہارمنی 2 کی سرگرمیاں سعودی دارالحکومت میں 20 دسمبر تک چلیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اطلاعات گلوبل ہارمنی ٹو انیٹشیٹیو کے تحت ریاض کے السویدی پارک میں جمعے سے فلپائنی کلچر ایونٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔
گلوبل ہارمنی ٹو کے تحت 14 ممالک کی ثقافت پیش کی جا رہی ہیں جنہوں نے اپنے آغاز سے اب تک دو ملین سے زیادہ وزیٹرز کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گلوبل ہارمنی ٹو وزارت اطلاعات، جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کر رہی ہے۔
چار روزہ فلپائنی ایونٹ میں فلپائن کی ثقافت کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا، اس میں ثقافتی اور موسیقی کے ایونٹس کی ایک متنوع رینج شامل ہے، جس میں کنسرٹ، لوک داستانوں کے ساتھ دستکاری، بچوں کی تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔
اس سے قبل السویدی پارک میں انڈونیشین ثقافتی ویک اختتام پذیر ہوا۔ وزیٹرز کو انڈونیشیا کی مختلف روایات سے متعارف کرایا گیا، جن میں مقامی ثقافت اور ڈرم کی پرفارمنیسز شامل ہیں، جو اس جزیرہ نما ملک کی متنوع کہانیوں اور ثقافت کی عکاسی کرتی ہیں۔

ثقافتی پویلینز میں انڈونیشی دستکاریوں اور روایتی کھانوں کی نمائش بھی کی گئی، جس نے وزیٹرز کو ایک مکمل تجربہ فراہم کیا۔
گلوبل ہارمنی 2 کی سرگرمیاں سعودی دارالحکومت میں 20 دسمبر تک چلیں گی، فلپائن کے بعد یوگنڈا، ایتھوپیا اور سوڈان کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے۔
گلوبل ہارمنی 2 انیشیٹو سعوی عرب میں موجود تمام کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
سعودی عرب، وژن 2030 کے تحت مملکت میں موجود تمام کمیونٹی کی زندگی کو بہتر بنانے اور ان کی روایات کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

 

شیئر: