Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#برٹش_ایئرویز‎

برٹش ایئرویز کے پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی کے اعلان کا پاکستانی ٹویٹر صارفین نے خیر مقدم کیا اور اسے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے پاکستان پر اعتماد کا نتیجہ قرار دیا۔
میجر جنرل آصف غفور نے لکھا : برٹش ایرویز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا شکریہ۔ پاکستانی قوم رفعت پاکستان کی قیام امن کے لئے قربانیوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے ٹوئٹ کیا : یہ ایک اور مثبت پیشرفت ہے۔برٹش ایرویز کا پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنا پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔
عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا : ‏10 سال بعد برٹش ائیرلائنز لندن سے پاکستان کے لیے دوبارہ اپنی پروازوں کا آغاز کرے گی۔ نئی ائیر لائنز لانا ایک طرف گزشتہ حکومتوں کی بد ترین نا اہلی نے پہلے سے کاروبار کرنےوالی ائیر لائنز کو بھی بھاگنے پر مجبور کیا۔اب ہر بڑی کمپنی واپس آئے گی اور ہم ان کا استقبال کریں گے۔ 
پاکستان میں برٹس ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے اردو میں لکھا : ‏مجھے یہ اعلان کرتے ہوئےبہت خوشی ہو رہی ہے کہ برٹش ائیر ویز پاکستان میں دوبارہ پروازوں کا آغاز کر رہی ہے۔ اسلام آباد اور لندن کے درمیان براہ راست پروازیں اگلے سال جون سے شروع ہو جائیں گی۔ اس اقدام سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ 
اقرار الحسن سید نے ٹویٹ کیا : ‏برٹش ائیر ویز کی پاکستان میں پروازوں کی بحالی کی خبر، فوادچوہدری صاحب کی نوید کہ فرانس نے پاکستان کو سفری حوالے سے ریڈ سے گرین کیٹگری میں شامل کر لیا ہے اور ترجمان وزیراعلی پنجاب کا بیان کہ وزیراعلی بسنت کی بحالی چاہتے ہیں(محفوظ ہوناشرط ہے)۔۔۔ آج کے دن کی اچھی خبریں ہیں۔
پارس جہانزیب نے لکھا ‏: برٹش ائیر ویز کا نئے پاکستان میں پروازوں کی بحالی کا فیصلہ خوش آئندہ ہے اور پاکستان میں پُر امن ماحول کی عکاسی بھی کرتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم اس کامیابی پر تعریف کی مستحق ہے۔
غلام سرور نے کہا ‏: برٹش ایئرویز کا پاکستان میں دس سال بعد دوبارہ پروازیں شروع کرنا خوش آئند ہے، اور یہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔
راشد اقبال نے ٹویٹ کیا ‏‎: بہت ہی بہترین خان صاحب۔ برٹش ایرویز کا پاکستان میں دوبارہ سے شروع ہونا سچ میں ثابت کرتا ہے بدلتے پاکستان کو اور اس کاوش پے ہم آپ کو اور خاص کر زلفی بخاری صاحب کی کاوش کو دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔انشاءلله ایسی لاکھوں اچھی خبریں ملیں گی پاکستان کو۔
 

شیئر: