Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوئیفا چیمپیئنز لیگ: پری کوارٹر فائنلزکے ڈراز کا اعلان

  لندن : یوئیفا چیمپیئنز فٹبال لیگ پری کوارٹر فائنلز ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ لیور پول کا مقابلہ بائرن میونخ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہو گا۔ یورپین فٹ بال گورننگ باڈی نے چیمپیئنز لیگ پری کوارٹر فائنلز میچز ڈراز کا اعلان کر دیا۔ فرسٹ لیگ کے میچز 12، 13 ، 19، 20 فروری جبکہ سیکنڈ لیگ میچز 5، 6، 12 اور 13 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔ اعلان کردہ ڈراز کے تحت پری کوارٹر فائنلز میں بارسلونا کا مقابلہ لیون، رئیل میڈرڈ کا ایجکس، لیور پول کا بائرن میونخ، ٹوٹنہم کا بوروسیا ڈورٹمونڈ، مانچسٹر یونائیٹڈ کا پیرس سینٹ جرمین، اٹلیٹکو میڈرڈ کا جوونٹس اور مانچسٹر سٹی کا مقابلہ شالکے کلب سے ہو گا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: