Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر میں ہلاکتیں ناقابل برداشت ہیں،ایمنٹسی

لندن ... حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پلوامہ میں شہری ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عام شہریوں پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بے تحا شا طاقت کا استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ایمنسٹی نے مطالبہ کیا کہ پلوامہ میں ہلاکتوں پر غیر جانبدارانہ کمیشن کا قائم عمل میں لاکر ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔ مظاہرین پر براہ راست فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار انسانی حقوق کی پا مالیوں کے مرتکب ہور ہے ہیں ۔ایمنسٹی نے ہندوستانی حکومت پر زور دیا کہ وہ وادی کشمیر میں جاری ہلاکتوں پر روک لگانے کی خاطر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ پلوامہ میں حالیہ ہلاکتیں ناقابل برداشت ہیں ۔ مظاہرین پر بے تحا شا طاقت کا استعمال اور بندوقوں کے دہائے کھولنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
 

شیئر: