Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی کے ملزم کو سزا

لاس اینجلس ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کو قتل کی دھمکی دینے  والے ایک   شخص کو سزائے قید سنا دی گئی ۔ایریزونا میں امریکی اٹارنی  کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  امریکی ریاست ایریزونا کے ضلعی جج ا  سٹیو  پی لوگان نے جیروڈ ہنٹر کوستمبر میں وفاقی جیوری کے سامنے  صدر ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے  کا اعتراف جرم کرنے پر  37 سال کی سزائے قید سنائی ہے ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسٹیو نے  10اور 11 اپریل کو  مختلف کالز اور وائس میسیجز کے ذریعے ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں ۔

شیئر: