Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹوئٹر خواتین کیلئے خطرناک جگہ قرار

  نیویارک...ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹوئٹر پر خواتین کو دھمکانے اور ہراساں کئے جانے پر اسے خواتین کے لئے خطرناک جگہ قرار دے دیا۔ رپورٹ میں انکشاف کیا کہ سفید فام خواتین کی بہ نسبت دیگر خواتین کو توہین آمیز مواد کا نشانہ بنائے جانے کے 34 فیصد زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اکثر توہین آمیز ٹوئٹس میں 84 فیصد سیاہ فام خواتین کو نشانہ بنایا گیا۔توہین آمیز مواد ٹوئٹر کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔،توہین آمیز مواد میں انتہا پسندی کو فروغ دینے، لوگوں کو ان کی نسل، قومیت، آبائی صنفی شناخت، مذہب، عمر ، معذوری یا سنجیدہ بیماری پر دھمکانے سے متعلق ٹوئٹ شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق 10 ٹوئٹس میں سے ایک میں سیاہ فام خاتون جبکہ 15 ٹوئٹس میں سے ایک میں سفید فام خاتون کے لئے غیر مہذب زبان استعمال کی گئی۔ٹوئٹر کا موقف ہے کہ ٹیکنالوجی اور آلات کو مزید بہتر بنانے کے لئے شفافیت سے کام کررہے ہیں تاکہ توہین آمیز اور انتہا پسند مواد کو مزید تیزی سے شناخت کر کے اسے ٹوئٹر پر پھیلنے سے روکا جائے۔

شیئر: