Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے نرخوں میں پھر اضافہ

  اسلام آباد...نیپرانے بجلی ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔صارفین پر اضافی 226 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ۔ فیصلے کے مطابق ڈسکوز کیلئے ایک روپے 27پیسے فی یونٹ کا یکساں ٹیرف منظور کرلیا گیا۔ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کیلئے وصول کیا جائے گا۔ ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی شامل ہے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں بھی نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا۔ دریں اثناء وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف وفد کے درمیان وڈیو کانفرنس مذاکرات ہوئے ہیں ۔ چیف مشن آئی ایم ایف ہیرلڈ فنگر بھی شریک تھے۔وزیر خزانہ نے حکومت کی طرف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں ، ترسیلی کمپنیوں کے خسارے اور بجلی چوری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔ نئے معاشی پیکج پر بھی بات چیت ہوئی۔پاکستان نے آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکج کی شرائط میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آئے گا۔ 

شیئر: