Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کا ساحل: ماحولیاتی سیاحت کے لیے بحیرۂ احمر کا حسین اور پُرکشش گوشہ

عسیر ریجن مملکت کے سب سے زیادہ قدرتی طور پر متنوع مقامات میں سے ایک ہے جو بلند و بالا پہاڑی سلسلوں، سرسبز میدانوں اور بحیرۂ احمر کے ساحلی پٹی پر مشتمل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عسیر کا ساحل بحیرۂ احمر کے ساتھ تقریباً 140 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے، جو البرک گورنریٹ اور اس کے گردونواح کے علاقوں پر مشتمل ہے۔ یہ علاقہ سفید ریت، پُرسکون ساحلوں، صاف نیلے پانی، اور ساحلی پودوں جیسے مینگروو اور کھجور کے درخت پائے جاتے ہیں۔
البرک گورنریٹ کے ساحل کے قریب کئی خوبصورت جزیرے واقع ہیں، جو بحیرۂ احمر کے سب سے دلکش قدرتی مقامات میں شمار ہوتے ہیں۔ اپنے صاف و شفاف ساحلوں کے ساتھ یہ جزیرے قدرتی اور ارضیاتی تنوع کا ایک خوبصورت منظر پیش کرتے ہیں، جس کی بدولت البرک ماحولیاتی سیاحت اور سمندری سیر کے لیے ایک امید افزا منزل بن گیا ہے۔
یہ جزیرے اپنے حیاتیاتی تنوع کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ یہاں رنگ برنگی مرجان کی چٹانیں پائی جاتی ہیں، جو بحیرۂ احمر کی سب سے خوبصورت چٹانوں میں شمار ہوتی ہیں۔ ان کے گرد مینگروو کے جنگلات ہیں جو نمایاں ساحلی ماحولیاتی نظام کا حصہ ہیں۔
یہ جزیرے ہجرت کرنے والے پرندوں اور سمندری کچھوؤں کے لیے محفوظ افزائشی مقام بھی ہیں، جو انہیں اس خطے میں حیاتیاتی تنوع کا ایک اہم مرکز بناتے ہیں۔

شیئر: