Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا اسپیس کمانڈ بنانے کا حکم

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کو اسپیس کمانڈ بنانے کا حکم جاری کر دیا ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کو جاری میمو میں صدر ٹرمپ نے امریکی قوانین کے تحت امریکی اسپیس کمانڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اسپیس کمانڈ کا مقصد خلاء میں فوجی آپریشنز کا دائرہ وسیع کرنا ہے۔اسپیس کمانڈ امریکی صدر کے اسپیس فورس منصوبے کی جانب ایک قدم ہوسکتا ہے تاہم یہ منصوبہ ایک علیحدہ اقدام ہے۔امریکی اسپیس کمانڈ 80 کروڑ ڈالرکی لاگت سے آگلے5 سال میں تیار ہوگی۔ امریکی نائب صدر کے مطابق اس منصوبے سے خلاء میں امریکی نیشنل سیکیورٹی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شیئر: