Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جونپور: اسکول گراؤنڈ پر جانورو ں کا راج

لکھنؤ۔۔۔ ضلع کے پرائمری اسکول میں نونہال بچوں کی جگہ گاوں کے سیکڑوں آوارہ جانور اسکول میں پڑھائی کرنے کیلئے بند ہیں ،یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ اسکول میں بچوں کی جگہ سیکڑوں جانور قدم تال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مجبوراً بچوں کو اسکول کے باہر زمین پر بٹھاکر پڑھایا جارہا ہے۔ اُدھر گاوں کے کسان ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے آوارہ جانوروں سے ہورہی پریشانی سے نجات دلائے جانے کی فریاد کی ہے۔ یہ تصویر جعفر آباد تھانہ کے دھناجہ گاوں کے پرائمری اسکول کی ہے۔ اسکول کے اندر گزشتہ ایک ہفتے سے مویشیوں کو تالا لگاکر بند کردیا گیا ہے۔ کسانوں کے مطابق جب کھیتی میں اناج پیدا نہیں ہوگا تو بچے کیا کھائیں گے۔جانوروں سے پریشان ہوکر اب گاوں والوں نے انہیں اسکول کے اندر بند کردیا ہے۔
 

شیئر: