Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں شرح خواندگی کم ہو گئی

  اسلام آباد ..حکومت کی طرف سے سینٹ کو بتایا گیا کہ ایچ ای سی کا نظام بہتر بنایا جائےگا ۔ شرح خواندگی میں اضافے کے بجائے اس میں کمی ہو رہی ہے ۔ اسکول نہ جانے والے 27 سے 28 ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کے لئے مہم شروع کر دی ۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دور ان وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایچ ای سی نے 171 یونیورسٹیوں کی نظم و نسق اور معیار کا جائزہ لیا گیا ۔ایچ ای سی کی کارکردگی کو قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے بہتر بنایا جائے گا ۔یہ بھی نہیں چاہتے کہ 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی کا کسی طرف سے اعتراض سامنے آئے۔ انہوں نے کہا کہ 1998ءکی مردم شماری کے مطابق مجموعی شرح خواندگی 43.92 فیصد تھی۔یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ شرح خواندگی میں اضافے کی بجائے کمی ہوئی ہے۔ اس میں اضافے کے لئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ شفقت محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس وقت 27 سے 28 ہزار بچے اسکول نہیں جا رہے۔ انہیں ا سکولوں میں داخل کرانے کے لئے مہم شروع کی گئی ۔

شیئر: