عالمی یوم پہاڑ، ماحولیاتی تنوع اور فطرت کی ترقی کا دن
جمعرات 11 دسمبر 2025 13:46
’عالمی سطح پر یہ دن منانے کا مقصد پہاڑی ترقی کے مواقع اور چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے‘ ( فوٹو: سبق)
عالمی یوم پہاڑ ہر سال 11 دسمبر کو منایا جاتا ہے جو تعلیمی اور آگاہی فراہم کرنے والا پلیٹ دن ہے اور جس کا مقصد پہاڑوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور ان کے حیاتیاتی کردار کو نمایاں کرنا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی سطح پر یہ دن منانے کا مقصد پہاڑی ترقی کے مواقع اور چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے، معاشرے کو ان حیاتیاتی ماحولیاتی نظاموں کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے اور عالمی سطح پر پہاڑوں کی اہمیت اور ان کے انسانی زندگی میں استحکام کے کردار کے بارے میں شعور بڑھایا جائے۔
اس دن پہاڑوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز جیسے موسمیاتی تبدیلی، غیر پائیدار ترقی اور متعلقہ مسائل پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔
پہاڑوں کا تحفظ فطرت کی نشوونما اور انسانی زندگی کے استحکام کے لیے بنیادی ہے کیونکہ یہ زمین کی کل سطح کا تقریباً 27 فیصد حصہ ہیں اور دنیا کی تقریباً 15 فیصد آبادی کا مسکن ہیں۔
سعودی عرب میں بھی متعدد پہاڑی سلسلے اور بلندیاں موجود ہیں جو خوبصورت قدرتی مناظر اور جیولوجیکل تنوع کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ پہاڑ پائیدار پہاڑی سیاحت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
پہاڑ قدرتی وسائل کا ایک اہم ماخذ ہیں، خاص طور پر میٹھے پانی کے، جس پر لاکھوں افراد انحصار کرتے ہیں۔
یہ پہاڑ ماحولیاتی اور ثقافتی تنوع کا حامل بھی ہیں، متعدد تہذیبوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور دنیا کے مختلف ممالک میں سیاحتی اور اقتصادی کشش کا اہم عنصر ہیں۔
اس سال عالمی دن برائے پہاڑ نے پہاڑی علاقوں میں سیاحت کو اس طرح فروغ دینے پر زور دیا ہے کہ اس سے ان کے قدرتی ماحول اور ثقافتی شناخت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور مقامی کمیونٹی کی اقتصادی و ترقیاتی فوائد میں شراکت کو یقینی بنایا جا سکے۔
عالمی دن برائے پہاڑ جسے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2003 سے منانے کا فیصلہ کیا، عالمی برادری کو حساس پہاڑی ماحولیات کے تحفظ، پہاڑی علاقوں میں پائیدار ترقی اور ماحول دوست سیاحت کے فروغ کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے تاکہ پہاڑ انسانی زندگی اور ماحولیاتی نظام میں اپنا کردار برقرار رکھ سکیں۔