Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپین پہنچنے کی کوشش میں 12 تارکین ہلاک

میڈرڈ۔۔۔اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران12 تارکین وطن کشتی میں مردہ پائے گئے ۔ ہسپانوی ریڈ کراس نے بتایا کہ دیگرپناہ گزینوں کی تلاش جاری ہے۔ساحلی محافظوں نے کہا کہ بحرہ روم میں انہیں کشتی نظر آئی ۔جب وہاں پہنچے تو کشتی پر 12 افراد مردہ پائے گئے جو ممکنہ طور پرجسم میں پانی کی کمی سے ہلاک ہوئے۔انہوں کہا کہ 30 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں 10 مرد اور2 خواتین شامل ہیں۔ تارکین وطن کا تعلق صحارا کے علاقے سے ہے۔واضح رہے کہ سال رواں اب تک ا سپین آنے کی کوششوں کے دوران  740 سے زائدپناہ گزین ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: