Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتقامی سیاست ہورہی ہے، شیری رحمان

اسلام آباد... سینیٹر شیری رحمان سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کے لبادے میں انتقامی سیاست ہو رہی ہے۔زرداری اور فریال تالپور کے لئے جے آئی ٹی بن رہی ہے۔شہزاد اکبر رات بھر ایف آئی اے آفس میں بیٹھتے ہیں ۔یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ شہزاد اکبر نے جے آئی ٹی ارکان سے ملاقات کی ہے ۔ شہزاد اکبر اس وقت جا کر بیٹھتے ہیں جب آصف علی زرداری نے ضمانت کےلئے پیش ہونا ہے۔ مل بیٹھ کر سازش کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں جے آئی ٹی کے گواہان کو بلایا گیا۔ ثابت کیا جائے کہ شہزاد اکبر ایف آئی اے آفس میں نہیں تھے۔ اگر لاڈلے ایف آئی اے آفس جا رہے ہیں اور ایف آئی اے بھی میڈیا کو خبروں سے روک رہی ہے تو اس پر جواب دیا جائے ۔

شیئر: