Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روح پرواز کر گئی،جسم اب بھی قید ہے

لاہور... لاہور کی کیمپ جیل میں قید پروفیسر محمد جاوید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔پروفیسر محمد جاوید سرگودھا یونیورسٹی لاہور کے غیر قانونی قیام کے کیس میں ملوث اور نیب کی زیر تفتیش تھے ۔ نیب نے تفتیش کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر کیمپ جیل منتقل کیا تھا ۔جہا ں ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ جیل انتظامیہ نے سروسز اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ۔سوشل میڈیا پر پرو فیسرجاوید کی تصاویر وائرل ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روح پرواز کر گئی لیکن جسم اب بھی زنجیروں میں جکڑ اہو ا ہے ۔ یقینا یہ انتظام اس لئے کیا گیا کہ ملزم فرار نہ ہوسکے ۔مرنے کے بعد بھی اس سلوک پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب،آئی جی جیل خانہ جات کو قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں طلب کرلیا ۔کمیٹی کے چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر نے ایک بیان میں کہا کہ زیر حراست پروفیسر کی ہلاکت سنگین معاملہ ہے ۔ہلاکت کے بعد ہتھکڑیوں میں تصویر کا سامنے آنا تشویشناک ہے ۔ صاف نظر آرہا ہے کہ قانون صرف کمزوروں پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔

شیئر: