Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستعفی ہوکر ذمہ دارری سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، چیف سلیکٹر اصلاح الدین

 
لاہور:پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان و اولمپیئن اصلاح الدین نے استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی شکست کی وجوہات اوربہتری کے لئے سفارشات ایک دوروز میں تحقیقاتی کمیشن کوبھیج دینگے۔ یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم انتظامیہ نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے ان کی پیروی نہیں اور مستعفی ہونے سے صاف انکار کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز کے بعد فیڈریشن نے بلا کر انہیں دوبارہ ذمہ داری دی تھی اور وہ فی الوقت اس ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ایک سوال پر چیف سلیکٹر نے کہا کہ اگر فیڈریشن انہیں جانے کا کہے گی تو وہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر مستعفی ہوجائیں گے۔فیڈریشن کی جانب سے شکست کی تحقیقات کے لئے کمیشن کے قیام سے متعلق انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی جانب سے مجھے خط موصول ہوا ہے جس میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات بہت جلد دے دوں گا۔ فیڈریشن اورقومی ہاکی ٹیم اس وقت جس صورتحال سے دوچار ہے اس کے بارے میں سب بخوبی آگاہ ہیں اور یہی صورتحال قومی کھیل میں ہماری زبوں حالی کی وجوہ میں شامل ہے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: