Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی انڈین وزیراعظم سے علاقائی صورتحال پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پیر کو ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اور خطرناک فوجی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا جو خطے اور دنیا کی سلامتی و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے مملکت کے خلاف ایرانی حملوں پر انڈیا کی جانب سے شدید مذمت کا اظہار کیا اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کو لاحق کسی بھی قسم کے خطرات کی بھی مذمت کی۔

شیئر: