Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان امن نہیں چاہتے ، افغان حکومت

کابل ۔۔۔ ابوظبی میں افغان حکومتی نمائندوں سے طالبان کی جانب سے ملاقات سے انکار کرنے پر افغان حکومت نے طالبان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ طالبان نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن نہیں چاہتے ،جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔صدارتی محل سے جاری بیان میں کہا گیا  کہ افغان حکومت نے اپنے شہریوں کے مطالبے اور قومی اتفاق رائے پر مثبت جواب دیا۔بد قسمتی سے مخالف سمت سے براہ راست مذاکرات ممکن نہیں ہوسکے۔اماراتی اور امریکی نمائندوں نے بھی طالبان کے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ۔بیان میں کہا گیاہے کہ افغان حکومت امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی ،افغانستان کی فورسز شہریوں کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
 

شیئر: