Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنگ گورا کرنیوالی کریم کتنی خطرناک!

لندن ۔۔۔۔ برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ رنگ گورا کرنے کی کریم میں ایسے اجزاءشامل ہیں جو آگ کو اپنی جانب کھینچتے ہیں اور اسی کے باعث خواتین کی اموات میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔برطانوی تحقیقاتی ادارے برائے ادویہ اور ہیلتھ کیئر(ایم ایچ آر اے)نے رنگ گورا کرنے والی کریم سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کی بنیاد پر ماہرین نے خواتین کو خبردار کیا۔ہرین نے کہاکہ واشنگ پاڈر جن کی مدد سے کپڑے دھوئے جاتے ہیں ان میں بھی ایسی اجزا شامل ہوتے ہیں جو آگ کو بڑھاوا دیتے ہیں۔تحقیقاتی ماہرین نے رنگ گورا کرنے کی کریم کے استعمال پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ ماہرین کے مطابق سردیوں میں خشکی دور کرنے کیلئے استعمال ہونے والی کریم میں بھی کچی اسی طرح کے اجزاءشامل ہیں جن کے بارے میں لوگوں کو آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔پروفیسر جون اسمتھ کے مطابق آگ لگنے کی صورت میں زیادہ تر خواتین کے جھلس کر مرنے کے واقعات اسی وجہ سے پیش آتے ہیں۔
 
 

شیئر: