Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غازی پور : روزگار میلے میں ہنگامہ، یوگی ناراض

لکھنؤ۔۔۔ مشرقی یوپی کے ضلع غازی پور میں کل ہفتے کو روزگار میلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ یوپی یوگی اور مرکزی وزیر ریلوے دونوں شریک تھے لیکن روزگار مسئلہ پر جب بڑی بڑی باتیں کہی جارہی تھیں تو جلسے میں موجود عوام نے سوال کرنا شروع کردیا۔ پہلے تو ہمارے لیڈروں نے اسے کوئی توجہ نہیں دی لیکن اسکے بعد جب عوام برہم ہوگئے اور زور دار الفاظ میں اپنے سوالات کے جواب مانگنے لگے تو ہنگامہ ہوگیا اور وزیراعلیٰ کو سیکورٹی اہلکار بچا کر لے گئے۔ شامیانے میں توڑ پھوڑ جاری رہی۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اسٹیج پر چڑھ گئی اور وہاں اس نے کرسیاں پھینکنی شروع کردیں۔ اسی طرح سیکیورٹی عملے نے برہم بھیڑ سے بچا کر وزیراعلیٰ یوگی اور وزیر ریلوے کو باہر نکالا۔ واضح ہو کہ اسی ضلع سے کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر بھی ممبر اسمبلی ہیں جو برابر حکومت کی ناکارہ پنی پر بولتے رہتے ہیں اور ان کی نکتہ چینیوں کا خاص نشانہ وزیراعلیٰ یوگی اوروزیر اعظم مودی ہوتے ہیں ۔ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کی حمایت میں راج بھر کئی بار لکھنؤ دہلی اور بنارس میں ریلیاں کرچکے ہیں۔ ان کی سرگرمیوں سے پریشان وزیراعلیٰ یوگی نے ان کو نیچا دکھانے کے لیے 24 دسمبر کو وزیراعظم مودی کو مدعو کررکھا ہے لیکن انھوںنے راج بھر کو اس جلسے سے دور رکھا  اور آج کے جلسے سے بھی راج بھر کو دور ہی رکھا تھا۔ آج کے جلسے کی ناکامی ، ہنگامہ آرائی کو دیکھ کر اب یہ گمان ہونے لگا ہے کہ 24 دسمبر کا جلسہ ہوگا یا نہیں؟
 

شیئر: