Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا ہو گی ،جاوید ہاشمی

ملتان... مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ کیس میں ہر قیمت پر سزا ہو گی۔ ادارے ان مقدمات کو غلط ثابت نہیں ہونے دیں گے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نیب کا مقصد سیاستدانوں سے ان کی وفاداریاں تبدیل کرانا ہے۔اگر نواز شریف کو سزا ہوئی تو میں یہ فیصلہ منظور نہیں کروں گا۔جنوبی پنجاب صوبہ بنانے سے متعلق انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ آخری مراحل میں ہے ۔صرف تحریک انصاف کی حکومت کے یو ٹرن سے یہ کام رک سکتا ہے تاہم اس معاملے پر حکومت کے لئے یو ٹرن لینا آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دنیا بھر میں تقاریر کر رہے ہیںتاہم قومی اسمبلی کے اجلاس سے غائب ہیں۔ عمران خان پارلیمانی کے بجائے صدارتی نظام کی حمایت کرتے ہیں وہ اس قابل ہی نہیں کہ اسمبلی میں سوالات کا جواب دے سکیں۔
 

شیئر: