Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں تباہ کن سونامی ،168 ہلاک

جکارتہ ... انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچا دی ۔ 168افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق سونامی میں مغربی جاوا اور سماٹرا کے ساحلی علاقے میں سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ سونامی سے پہلے کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ۔سونامی کی وجہ کراکاٹوا آتش فشاں کے پھٹنے کے سبب سمندر کے اندر مٹی کے تودے گرنا بتائی جا رہی ہے ۔سونامی کی زد میں آنے والے علاقوں میں مغربی جاوا کا معروف سیاحتی ساحل تانجنگ لیسنگ شامل ہے۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فوٹیج میں اونچی لہریں ریزارٹ کے اس مقام سے ٹکراتی نظر آئی ہیں جہاں معروف بینڈ سیونٹین اپنا پروگرام پیش کررہا تھا۔آتش فشاں کے مطالعے کی ماہر جیس فینکس نے بتایا کہ جب آتش فشاں پھٹتا ہے تو گرم لاوا زمین سے ابل پڑتا ہے جو کہ زیر زمین ٹھنڈی چٹانوں کو بھی توڑ پھوڑ کر نکل پڑتا ہے اور یہ لینڈسلائڈ کا موجب بنتا ہے۔انڈونیشیا کی ارضیاتی ایجنسی نے کہا کہ آتش فشاں2منٹ اور 12 سیکنڈ کے لئے پھٹا پہاڑ پر راکھ کا بادل اٹھا جو 400 میٹر کی بلندی تک گیا۔انڈونیشیا ایسے علاقے میں آباد ہے جہاں مسلسل زلزلے اور آتش فشاں کے پھٹنے کا خطرہ بنا رہتا ہے ۔

شیئر: