Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات :بس کھائی میں جاگری، 10ہلاک

حیدرآباد۔۔۔ گجرات میں سورت کے قریب امرولی مقام پر پیش آنے والے خوفناک اور درد ناک سڑک حادثے میں گزشتہ شب طلباءسے بھری بس 200فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 10طلباءکی موت واقع ہوگئی جبکہ 60سے زیادہ زخمی ہوگئے جن میں 10شدید زخمی ہیںاور ان کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباءتفریحی سفر سے واپس ہورہے تھے کہ”مہال پڑوی پاڑ موڑ“ پر بس نے اپنا توازن کھو دیا اور گہری کھائی میں جاگری۔ جس وقت حادثہ پیش آیا بس میں 72سے طلباءسوار تھے۔ یہ تمام طلباءشری گریا سوسائٹی میں ایک پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر سے تعلق رکھتے تھے۔ ان بچوں کو” ڈانگ“ کی تاریخی جگہ دکھانے کیلئے لیجایا گیا تھا ۔بس میں پہلی کلاس سے لیکر ساتویں جماعت کے طلباءسوار تھے ۔ ان طلباءکے ساتھ اساتذہ سمیت 6اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ حادثہ رونما ہوتے ہی مقام واقعہ پر بچوں کے رونے، چیخنے اور چلانے کی آوازیں بڑی درد ناک تھیں۔ مقامی لوگوں نے ان بچوںکی آوازیں سنیں اور حادثے کی جگہ پر پہنچے جس کے بعد حادثے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر امدادی کام انجام دیا ۔جونہی حادثہ کی اطلاع ملی حیران و پریشان اور صدمے سے دوچار سرپرستوں کی بڑی تعداد حادثے کے مقام اور بعدازاں اسپتال پہنچ گئی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ہونے والے طلباءکے سر اور جسم پر چوٹیں آئی ہیں ۔تمام زخمیوں کا علاج جاری ہے۔پولیس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔
 

شیئر: