Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بال ٹمپرنگ کا بھوت پیچھا کرتا رہے گا،آسٹریلوی اوپنر کا اپنے نام خط

سڈنی: بال ٹمپرنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار ہونے والے آسٹریلوی اوپنر کیمرون بینکرافٹ نے کہا ہے کہ ان پر دھوکے باز کی چھاپ لگ گئی ہے لیکن اب اسے برداشت کرنا پڑے گا۔ کیمرون بینکرافٹ کی پابندی اس ماہ کے آخر میں ختم ہونے والی ہے جس کے بعد ان پر کرکٹ کے  دروازے کھل جائیں گے لیکن ان کا کہنا تھا اب جہاں بھی میرا ذکر ہوگا  اس اسکینڈل کو بھی یاد کیا جائے گا یوں مجھ پر کھیل میں دھوکہ دہی کا جو لیبل لگ گیا ہے اور یہ ایسا بھوت ہے کہ اس سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوگا اور اسی کے ساتھ سب کا سامنا کرنا مجبوری ہے۔ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں ہوئے اس واقعہ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر ایک، ایک سال کی پابندی کا شکار ہیں اور ان کی پابندی مارچ 2019ءمیں ختم ہوگی ۔ آسٹریلوی اوپنر نے اس اسکینڈل کے حوالے سے خود اپنے نام خط میں تمام صورتحال کا تجزیہ کیا ہے ۔ان کا خیال ہے کہ جو کچھ ہوا وہ صرف ان کے معافی مانگنے سے ختم ہونے والا نہیں۔ اکثر لوگ مجھے دھوکے باز ہی سمجھتے رہیں گے لیکن مجھے یہ سب کچھ برداشت کرنا ہوگا اور اس پابندی کے نتیجے میں میںنے جو کچھ سیکھا ہے اس پر عمل کرتے ہوئے صرف اپنے کھیل پر توجہ دینا ہو گی ۔ بین کرافٹ بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکورچرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور  وہ لیگ کے آغاز پر اسکواڈ کے آس پاس دکھائی دیئے تھے جبکہ انہوں نے پرتھ میں ہند کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر قومی ٹیم کے ارکان سے بھی ملاقات کی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: