Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ریکارڈ ہولڈر یاسر شاہ کے دلچسپ انکشافات

کراچی: ورلڈ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین200وکٹوں کے ریکارڈ ہولڈر یاسرشاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ وکٹ کیپنگ بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے کوچز نے والد کو قائل کیا تھا کہ بیٹے کو کرکٹ کے میدان میں لائیں۔یہ بہت آگے جائے گا۔یاسر شاہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ہمارا ٹیم کپٹن سرفراز احمد غصہ کا تیزلیکن اچھا کپتان ہے۔لیگ اسپنر اور گگلی بولر یاسر شاہ نے کہا کہ کرکٹ میں وکٹ کیپنگ کرتا تھا اور آسٹریلیا کے اسپنر شین وارن کو دیکھ کربولنگ کا شوق پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملاقات میں شین وارن نے مجھے صبروتحمل سے گیند کرانے کا مشورہ دیا اور بتایا کہ کسی بیٹسمین کوآوٹ کرنا مشکل نہیں ہوتا۔لیگ اسپنر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ٹینس گیند سے فاسٹ بولنگ بھی کرتے رہے ہیں جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا کبھی سوچا نہیں تھا۔ دورہ زمبابوے میں شاہد آفریدی ٹیم سے باہر ہوئے توانھیں ٹیم میں آنے کا موقع ملا۔اس کے بعد شاہد آفریدی کی ٹیم میں واپسی پر2011ءمیں ٹیم سے باہرہوگئے تھے۔ موقع نہ ملنے پرہمت نہیں ہاری، محنت جاری رکھی۔ اسمتھ کوکیرئیر میں سب زیادہ آوٹ کیا۔انھوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان لیجنڈ ہیں، ان کو پیچھے نہیں چھوڑسکتا۔یاسر شاہ کا کہنا تھاکہ 35میچزمیں200وکٹوں کا ٹارگٹ بنایا تھا۔انجری کے بعد ردھم میں آنے کیلئے بہت محنت کی۔انھوں نے مزید بتایا کہ کوچز میری بیٹنگ میں بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔کیویز کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے پر ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز بیٹنگ کی مشکلات کے باعث ہارے۔ورلڈ ریکارڈ بن گیا، خوشی تب ہوتی جب سیریز جیتتے تاہم اس میں کچھ غلطیاں ٹیل اینڈرز نے بھی کی ہیں۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: