Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فری اسٹائل ورلڈ اسکیئنگ:سویڈن کی خاتون نے دوسری بار ٹائٹل جیت لیا

 
روم : فری اسٹائل ورلڈ اسکیئنگ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے ناہموار برفیلے ٹریک پر منعقد ہوئے ، سویڈن کی خاتون سندرا نسلینڈ نے ایک مرتبہ پھر ورلڈ چیمپیئن کا ٹائٹل جیت لیا۔ اسکائرز نے توازن برقرار رکھتے ہوئے تیز رفتاری کے فن کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا۔ اس ایونٹ میں 2بھائیوں مائڈل برادرز نے شاندار فتح حاصل کی ۔اٹلی کے برف پوش پہاڑوں پر ورلڈ فری اسکیئنگ کے اس ورلڈ کلاس ایونٹ میں دنیا بھر کے اسکیئرز نے اپنی شاندار مہارت کا واضح ثبوت دیا جہاں انہوں نے جمپنگ کرتے ہوئے بیلنس اور پھر تیز رفتاری کی بھی کمال مہارت دکھائی۔فرانس کے جوناتھن اور بیسٹین مائیڈل نے 2،ایک سے جیت اپنے نام کی۔ برف سے ڈھکے اس ٹریک پر ایتھلیٹس نے ہی جوشیلے پن کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ ان کے پرستار اور تماشائی بھی پرجوش دکھائی دئیے۔ خواتین نے بھی اس دلچسپ اور مشکل کھیل میں اپنے فن کی مہارت کو اجاگر کیا۔ سویڈن کی سندرا نسلینڈ نے دوسری مرتبہ عالمی اعزاز حاصل کر کے اپنی مہارت اور دلچسپی کا ثبوت دیا۔ سوئزرلینڈ کی خاتون اسکیئر فینی اسمتھ نے ان کا مقابلہ کیا لیکن وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: