Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چندر شیکھر را و وزیراعظم بن گئے تو مسئلہ کشمیر حل ہوجائیگا، محمودعلی

حیدرآباد۔۔۔ اگر کے سی آر ، سی ایم سے پی ایم بن جائیں گے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔ تلنگانہ کے وزیرداخلہ  محمد محمودعلی نے میڈیا  سے گفتگو میں کہا کہ آج کشمیر میں جو خون خرابہ ہورہا ہے وہ بھی بند ہوجائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ مفتی سعید کے انتقال  پر جب میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر رائو کے حکم پر کشمیر گیا تھا تو وہاں کے عوام نے بھی کے چندر شیکھر رائو کی کارکردگی کی ستائش کی تھی۔ کشمیری عوام کے چندر شیکھر رائو کی طرف امید کی نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔ کشمیری عوام نے یہ تک کہا کہ ہمیں کے چندر شیکھر کا طرز حکومت بہت ہی پسند ہے۔ محمود علی نے کہا کہ خون خرابے سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالے لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ کی تمام 17 نشستوں میں سے  16 پر ٹی آر ایس کو ہی کامیابی حاصل ہوگی اور حیدرآباد کی لوک سبھا نشست سے مجلس کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کھمم میں ٹی آر ایس کو ایک ہی اسمبلی نشست حاصل ہوئی ہے لیکن کھمم پارلیمانی نشست سے بھی ٹی آر ایس کی ہی کامیابی ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیںا ور ان انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ تلنگانہ کے چند ر شیکھر رائو قومی سیاست میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔
 

شیئر: