Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ کے لیے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کی تیاری‎

فیس بک کی جانب سے واٹس ایپ پر رقوم کی منتقلی کی کے لیے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق اس کرنسی کو اسٹیبل کوائین نام دیا جائے گا اور ڈالر سے منسلک ہونے کی وجہ سے یہ دیگر تمام ڈیجیٹل کرنسی کی نسبت زیادہ مستحکم ہوگی۔فیس بک نے رواں سال مئی میں میسنجر ایپ کے سابق سربراہ ڈیوڈ مارکوس کو بلاک چین ڈویژن کی سربراہی دی تھی جن کی ٹیم اس طرح کے منصوبوں پر کام کررہی ہے۔اس وقت یہ ٹیم اسٹیبل کوائن کی حکمت عملی اور اس کے اثاثوں پر کام کررہی ہے جو کہ کرنسی کی ویلیو کو تحفظ فراہم کریں گے۔کرنسی کو باقاعدہ متعارف کرانے میں فیس بک کو وقت لگے گا تاہم یہ اعلان نہیں کیا گیا کہ اس کرنسی کو فیس بک کب تک اپنے صارفین کے لیے پیش کرنے والی ہے۔
 

شیئر: