Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردوگان ہی داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ترک صدر طیب اردوگان ہی وہ شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوگان کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنا کام کرچکے ہیں، اب شام آپ کے حوالے اور آپ ہی وہ شخص ہیں جو داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ایک سینیئر اہلکارنے کہا کہ  رجب طیب اردوگان نے امریکی صدر کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کا خاتمہ کردیں گے۔پہلے بھی یہ کام کیا ہے ۔جب تک امریکہ کی سپورٹ ساتھ ہے داعش کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ترکی شام میں داعش کی باقیات کا خاتمہ کردے گا۔طیب اردوگان ہی وہ شخص ہے جو یہ کام کرسکتا ہے جبکہ امریکی فوج واپس گھر  آرہی ہیں۔

شیئر: