Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کبھی نہیں کہی، جواد ظریف

بیروت۔۔۔ ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کبھی نہیں کہی۔ انہوں نے یہ وضاحت فرانسیسی میگزین لوبون کو انٹرویو کے دوران دی۔ مبصرین اسے سیاسی بم قرار دے رہے ہیں۔ فرانسیسی میگزین کے ایک صحافی نے جب ایرانی وزیرخارجہ سے سوال کیا کہ ایرانی قائدین اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے دعوے کیوں کرتے ہیں۔ ظریف نے یہ سن کر صحافی سے سوال کیا کہ یہ بات ایران کے کس عہدیدار نے کب کہی ہے۔ مجھے اس کا نام بتایا جائے۔ کسی بھی ایرانی نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ اس پر فرانسیسی صحافی نے یاددہانی کرائی کہ آپ کے سابق صدر محمود احمدی نژاد نے اکتوبر 2007ءکو اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹایا جانا ضروری ہے۔ یہ سن کر ایرانی وزیر نے صفائی دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ تو نہیں کہا تھا البتہ یہ بات کہی تھی کہ امام خمینی نے عندیہ دیا تھا کہ اسرائیل نقشے سے عنقریب مٹ جائے گا ۔ انہوں نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ اسرائیل کو ملیا میٹ کر دیں گے۔ فرانسیسی میگزین نے عالمی تعلقات کے ماہر ایرانی شہری کے حوالے سے بتایا کہ ظریف کے بیان نے سوشل میڈیا پر اس قسم کی باتیں کرنے والوں کو اچنبھے میں ڈال دیا۔ 

شیئر: