Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک میوہ جات غذا بھی دوا بھی

اخروٹ غذائیت اور افادیت سے بھرپور میوہ ہے ۔ ریسرچ کے مطابق اخروٹ کا استعمال کھانسی دور کرنے اور ذہنی نشوونما میں اضافے کے لیے مفید ہے ۔ یہ جسمانی تھکن دور کرنے ، بلڈ پریشر اور امراض قلب کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی موثر ہے ۔
پستہ پوٹاشیم ، کیلشیم اور حیاتین کی کثیر مقدار اپنے اندر سموئے ہوئے ہے لہذا یہ وزن کم کرنے ، کولیسٹرول نارمل رکھنے اور پھیپھڑوں اور دل کے امراض کے لئے مفید ہے ۔ 
انجیر میں قدرت نے بیش بہا خزانے پوشیدہ رکھے ہیں ۔ یہ ہاضمے کی بہتری ، گردے اور مثانے کے امراض میں بے حد مفید ہے اور چہرے کی رنگت کو صاف کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔
کاجو ایسے قدرتی اجزا سے بھرپور ہے جو ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتے ہیں لہذا کاجو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ اس میں موجود معدنیات جسمانی نشوونما میں مدد دیتی ہیں اور بچوں کی ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم ہیں ۔ 
بادام دماغ ، جگر ، بواسیر ، آنتوں کے امراض اور اعصابی کمزوری دور کرنے کیلئے  مفید ہے ۔
چلغوزہ پٹھوں کی مضبوطی کے لئے اہم ہے اور مثانے میں پتھری کو ختم کرتا ہے ۔ یہ جسم کو توانائی مہیا کرنے اور گردوں کے امراض کو دور کرنے میں انتہائی مفید ہے ۔ 
مونگ پھلی قدرتی طور پر ایسے اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہے جو غذائیت کے اعتبار سے سیب ، گاجر اور چقندر سے بھی زیادہ مفید ہیں ۔ مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای کینسر سے بچاؤ اور قدرتی فولاد خون کے نئے خلیات بناتا ہے ۔ اک طبی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کے لئے مونگ پھلی کا استعمال نہایت مفید ہے ۔
 

شیئر: