Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد کہرکی لپیٹ میں

حیدرآباد ۔۔۔۔   حیدرآباد کے کئی علاقوں میں صبح کہر کی گھنی چادر سڑکوں پر نظر آئی جس سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔خیریت آباد، ٹینک بنڈ،نیکلس روڈ، این ٹی آر مارگ سمیت شہر کے کئی نواحی علاقوں میں شدید کہر دیکھی گئی ۔صبح 9بجے تک بھی یہ لہر دیکھی گئی جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔دوسری طرف دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں سردی کی لہر جاری ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری آندھراپردیش کے آروگیہ ورم ، جنگامہیشوراپورم میں درج کیاگیا جبکہ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں6 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں یہ بات بتائی۔
 

شیئر: