Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آستانہ ایئرویز نے اپنے طیارے کو برفانی چیتے کی شکل دیدی

آستانہ، قازقستان۔۔۔ قازقستان دنیا کے ان خوبصورت ممالک میں شامل ہے جہاں کی کشش دنیا کے دور دراز علاقوں سے سیاحوں اور مسافروں کو اپنے یہاں کھینچ لاتا ہے اور اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے بیشتر علاقے سال کے بیشتر مہینوں میں برف پوش رہتے ہیں اور برف سے ڈھکی ہوئی زمینوں اور پہاڑیوں پر برفیلے جانوروں مثلاً ریچھوں، سیلں، پینگوئن اور بھیڑیوں کے ساتھ ساتھ برفانی چیتوں کا بھی راج رہتا ہے۔ یہ مناظر عام آدمی کو عجیب سے لگتے ہوں گے مگر مقامی لوگ ان سے ایسے مانوس ہوگئے ہیں کہ وہ انتہائی خطرناک سمجھنے والے برفانی چیتوں سے بھی نہیں ڈرتے کہ ان سے اس حد تک مانوس ہوچکے ہیںاور شاید یہی وہ انسیت ہے جس کی وجہ سے قازق ایئر نے اپنی قومی فضائی کمپنی ایمبریئر کے کئی طیاروں کو مکمل طور پر برفانی چیتے کی شکل دیدی ۔ برف سے ڈھکے ایئرپورٹ پر یہ طیارہ جب اترتا ہے تو دوسرے یکھنے والوں کو لگتا ہے کہ جیسے کوئی دیو ہیکل برفانی چیتا ان کے سامنے کھڑا ہو۔

                                

شیئر: