Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نت نئی ادویہ کے تجربات کا نقصان؟

لندن۔۔۔۔ فیشن کی دنیا جہاں طرح طرح کی کاسمیٹک چیزوں سے عبارت ہے وہیں اس دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد جس میں مرد او ر عورتیں شامل ہیں۔ خود کو زیادہ چاق و چوبند اور پرکشش اور توانا ظاہر کرنے کیلئے نت نئی ادویہ کا استعمال کرتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ ایک سابق ”مس انٹرنیشنل “ کے گردے اور دیگر اعضاءاتنے خراب ہوگئے ہیں کہ ان کی پیوند کاری کی ضرورت پیش آئی ہے۔ 28سالہ سابقہ حسینہ بیا روز سانتیاگو کا کہناہے کہ اگر جلد ہی کامیاب پیوند کاری کیلئے نئے گردے نہ ملے تو اس کی جان جاسکتی ہے۔ بیا روز کا خیال ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3ماہ سے ڈائیلسس پر ہے اور اب ڈاکٹرو ںکا کہناہے کہ اسے گردوں کی پیوند کاری فوری طور پر کرالینا چاہئے۔ 28سالہ بیا روز کے مطابق اس کے خیال میں اپنے حسن و جمال کو زیادہ نمایاں کرنے کیلئے جو نام نہاد قوت بخش سفوف وہ استعمال کرتی رہی ہے اسی وجہ سے اسکے اعضاءجواب دیتے جارہے ہیں۔استعمال کردہ اس سفوف میں کریٹین کی بڑی مقدار شامل تھی جس کے بارے میں دنیا جاتی ہے کہ یہ گردوں کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ اب وہ گردے عطیہ کرنے والوں کی تلاش میں کینیڈا جاچکی ہے۔
 

شیئر: