Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل،مڈ ٹرم الیکشن ہونگے

تل ابیب۔۔۔اسرائیل کی مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں نے پارلیمان ( الکنیست) کو تحلیل کرنے اور آئندہ سال اپریل میں قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے نیوز کانفرنس میں فیصلے کی تصدیق کی اور کہا کہ حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہوں نے اتفاق رائے سے الکنیست کو توڑنے اور اپریل کے اوائل میں نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمان کے اسپیکر یولی یوئل ایڈلسٹین پارلیمانی گروپوں کے لیڈروں کا اجلاس بلائیں گے اور ان کے مشورے سے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کو اس وقت مختلف محاذوں پر مشکلات کا سامنا تھا۔ 120 ارکان پر مشتمل الکنیست میں ان کی قیادت میں اتحاد کی صرف ایک رکن سے برتری تھی ۔اس کے ارکان کی تعداد 61 تھی۔ سابق انتہا پسند وزیر دفاع ایویگڈور لائبرمین کے نومبر میں مستعفی ہونے اور ان کی جماعت کے حکومت سے نکل جانے کے بعد حکمراں اتحاد کو قانون سازی میں بھی مشکلات درپیش تھیں۔

شیئر: