Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی رضا عابدی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے تھے

  کراچی...وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے۔ اپنے ٹوئٹ میں علی رضا عابدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عام انتخابات سے قبل علی رضا عابدی پیپلز پارٹی جوائن کرنے والے تھے ۔ اس سلسلے میں علی رضا عابدی سے کئی ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں۔دریں اثناءسیاسی رہنماوں نے سابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی اور اسے کراچی، صوبے اور ملک کا امن و امان خراب کرنے کی سازش قرار دیا۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کی ۔انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائےگا۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے علی رضا عابدی کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ وہ خوش گفتار اور اپنا نکتہ نظر دلیل و تہذیب سے پیش کرنے والے فرد تھے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سابق رکن قومی اسمبلی کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائے۔جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نعیم الرحمٰن نے علی رضا عابدی کے قتل کی مذمت کی اور قاتلوں کی گرفتاری کی مطالبہ کیا۔

شیئر: