Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میلبورن ٹیسٹ:ہند کا سست رفتار آغاز،2 وکٹوں پر215 رنز

میلبورن: آسٹریلیا کے خلاف باکسنگ ڈے پر میلبورن میںکھیکے جانیوالے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں ہند نے پہلے روز کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالیے۔میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز1-1 سے برابر ہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ہنومان ویہاری اور مایانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا اور 40 کے مجموعی اسکور پر ویہاری 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیبیو میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے شاندار بیٹنگ کی اور مضبوط آسٹریلوی بولنگ لائن کے سامنے ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔تیسری وکٹ پر کپتان ویرات کوہلی اور چتیسور پجارا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور دونوں بلے بازوں نے 92 رنز کی شراکت قائم کی۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک ہندنے 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا ئے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 47 اور چتیسور پجارا 68 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ ہیں، آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں پیٹ کمنس نے حاصل کی۔ 26 دسمبر کوکھیلے جانیوالے ٹیسٹ کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہا جاتا ہے اور آسٹریلیا کے تاریخی میلبورن کرکٹ گراونڈ میں ہر سال 26 دسمبر سے 30 دسمبر کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کہلاتا ہے۔
کھیلوںکی مزیدخبریں اورتجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: