Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد تجاوزات آپریشن: تاجروں کی بحالی کےلئے شعبے کا قیام

کراچی: شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثر ہونے والے تاجروں کے لیے متبادل بندوبست کے سلسلے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے دکانداروں اور تاجروں کی فوری بحالی کے لیے ایک نیا شعبہ قائم کیا ہے جس کا انچارج 19 گریڈ کے افسر سپرنٹنڈنگ انجینیئر نور الحق شیخ کوبنایا گیا ہے۔ شعبے کا انچارج انسداد تجاوزات مہم کے نتیجے میں متاثر ہونے والوں سے متعلق معاملات طے کرنے اور متعلقہ محکموں اور حکام کی مشاورت و رابطہ کاری کے ذریعے منہدم کی گئی تجاوزات اور دکانوں کا ملبہ فوری طور پراٹھانے کی ذمے داری بھی انجام دیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انسداد تجاوزات کی کارروائی کے دوران متاثر ہونے والے تاجروں کی جلد از جلد بحالی کو یقینی بنانا اور مختلف مقامات پر انسداد تجاوزات کا ملبہ پڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو فوری اٹھانے کا انتظام کرنا ہے۔

                                                         

شیئر: