Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کا غیر اعلانیہ دورہ عراق ،امریکی فوجیوں سے ملاقات

واشنگٹن... وائٹ ہاوس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کرسمس پر عراق کا غیراعلانیہ دورہ کیا ۔ جہاں انہوںنے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔ ایک بیان میں وائٹ ہاوس نے کہا کہ ا مریکی صدر نے فوجیوں کی خدمات، ان کی کامیابیوں اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں کرسمس کی مبارک باد دی ۔اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ایئرفورس ون طیارے پر بغداد کے مغرب میں الاسد ایئربیس کا سفر کیا جہاں ا نہوں نے فوجی اڈے کے ریستوران میں فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی۔

شیئر: